پوپ لیو کا ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے ساتھ بیٹھ کر سفر، ویڈیو وائرل

مذہبی روایات موجودہ دور میں تقسیم، زخموں اور بداعتمادی کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہیں، عیسائی رہنما


ویب ڈیسک November 16, 2026

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے دورہ لاطینی امریکا کے دوران پیرو کی فضائیہ کے پائلٹس کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ میں بیٹھ کر سب کو حیران کردیا۔

پیرو کی فضائیہ نے سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز پوپ کی پائلٹس کے ساتھ موجودگی ان کے لیے اعزاز اور ناقابلِ فراموش یادگار ہے۔

پوپ لیو گزشتہ روز جنوبی اینڈیز کے پہاڑی علاقے میں واقع شہر کسکو پہنچے، جو کبھی قدیم کیتھولک عیسائی سلطنت کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے قدیم انکا قلعے کا دورہ بھی کیا۔

پوپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبی روایات موجودہ دور میں تقسیم، زخموں اور بداعتمادی کے خاتمے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ محبت اور عقیدے کی روشنی میں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

پیرو کا دورہ پوپ لیو کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ وہ 1985 سے 2023 کے دوران طویل عرصے تک وہاں مقیم رہے اور 2015 میں پیرو کی شہریت بھی حاصل کی تھی۔ اس دوران انہوں نے مقامی آبادی کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کیے۔