ویمنز ورلڈ کپ پاکستان کا بھارت سے یکم اکتوبرکوسامنا

ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے، روایتی حریف سے میچ کانٹے دار رہے گا، ثنا میر

ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے، روایتی حریف سے میچ کانٹے دار رہے گا، ثنا میر (فوٹو : فائل)

QUETTA:
ٹوئنٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت سے ٹکرائو یکم اکتوبر کو ہوگا۔

کپتان ثنا میر کہتی ہیں کہ ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھائینگے، روایتی حریف سے میچ کانٹے دار رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق مینز سائیڈز کی طرح پڑوسی ممالک کی خواتین کے درمیان میچ کے حوالے سے بھی کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔


کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ کے منتظر ہیں، روایتی حریف کیخلاف کھیلنے کا اپنا ہی ایک مزہ اوراس میں جوش وخروش انتہا پر پہنچا ہوا ہوتا ہے، ہم اس سے پہلے بھی ان سے کھیل چکے اس لیے جانتے ہیں کہ اس مقابلے سے بھی مردوں کے میچ جیسی توقعات وابستہ ہوتی اور اتنی ہی دلچسپی لی جاتی ہے۔

یکم اکتوبر کو دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ ثنا میر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ پروفیشنل ہوچکی، پی سی بی نے 17 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے جبکہ اے اور انڈر 19 ویمنز ٹیمیں بھی بن چکی ہیں۔ دوسری جانب دنیا کا امیر ترین بورڈ ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے اپنی خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ نہیں دیے۔

تاہم کپتان میتھالی راج کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی سہولتیں حاصل ہیں، پاکستان سے میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس میں لوگوں کی دلچسپی مردوں جیسے میچ کے برابر نہیں ہوسکتی، ویسے بھی ہماری توجہ کسی ایک مقابلے پر نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔
Load Next Story