کراچی:
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید مالیاتی سختی اور پالیسی سازوں کی دسمبر میں پالیسی ریٹ میں 50بیسس پوائنٹس بڑھنے کے واضح اشاروں، سرمایہ کاروں کی امریکی ٹریژری بانڈز اور فکسڈ انکم اسکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے سے عالمی و مقامی سطح پر سونے کی فروخت کا حجم بڑھ گیا ہے جس کے باعث قیمتوں بڑی نوعیت کی کمی کا تسلسل برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 154 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 573ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 15400روپے کی کمی سے 3لاکھ 79ہزار 836روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13203روپے کی کمی سے 3لاکھ 25ہزار 648روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 97سینٹس کی کمی سے 42ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 297روپے کی کمی سے 4ہزار 708روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 254روپے کی کمی سے 4ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی۔