لیاقت جتوئی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
بچوں اور خواتین پرظلم کی حمایت نہیں کرسکتے، شریف برادران مستعفی ہوجائیں، سابق وزیر اعلی سندھ
ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی عہدے چھوڑنے کے10 ماہ بعد ن لیگ سے اپنے ساتھیوں سمیت علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کے خلاف انتظامی ردعمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج سے ن لیگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میرے اور میرے ساتھیوں کی ن لیگ سے علیحدگی کا مطلب سندھ کے 5 لاکھ لوگوں کی علیحدگی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پولیس نے مظاہرین پر بے انتہا ظلم کیا ہے، ہم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔
لیاقیت جتوئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی نا سمجھی سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شریف برادران فوری طور پرمستعفی ہوجائیں اور مسائل کے حل کے لیے قومی حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں۔