ستمبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2343 ارب روپے مقرر
سول نافرمانی کی تحریک کے باوجود اگست میں ہدف سے زیادہ وصولیاں ہوئیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگست میں ہدف سے زائد وصولیاں ہونے پر ماہ ستمبرکے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف بڑھا کر 234.3ارب روپے مقررکردیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعدگزشتہ ماہ ٹیکس وصولیاں180.2کے مقررہ ہدف کے بجائے183ارب رہنے کے باعث ایف بی آرنے رواں ماہ کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف234.3 ارب مقرر کیا۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق رواں ماہ کے لیے مقررکردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کیلیے انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف105.5ارب مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس وصولیوں کاہدف96.3 ارب،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں وصولیوں کا ہدف10.6 ارب جبکہ کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں وصولیوں کا ہدف22 ارب مقرر کیا گیا ہے۔