پاکستان میں امن اور جمہوریت قائم رہنی چاہیے سلمان خورشید

پاکستان مضبوط مذہبی ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آسکتا ہے، بی جے پی رہنما سوامی

امن اور جمہوریت کا طاقت میں رہنا پورے خطے کیلیے ضروری ہے، سابق بھارتی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود امن اور جمہوریت قائم رہنی چاہیے۔


اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ امن اور جمہوریت کا طاقت میں رہنا پورے خطے کیلیے ضروری ہے۔ یہ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہوگا لیکن ہم کچھ نہیں کر سکتے ہم صرف بہتری کی امید کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور جمہوریت قائم رہنی چاہیے۔

دریں اثنا بی جے پی کے رہنما سبر امنیم سوامی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط مذہبی ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آسکتا ہے۔
Load Next Story