کراچی:
عالمی و مقامی بازاروں میں تین روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 616 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 84ہزار 136روپے کی اور 10 گرام قیمت بھی 6 ہزار 687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 135 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 735روپے اور فی دس گرام قیمت 116روپے کے اضافے سے 4ہزار 059روپے کی سطح پر آگئی۔.