سپریم کورٹ کوتباہ کرنیکی کوشش ہوئی تو لانگ مارچ کرینگےعمران

14جولائی کو پشاور میں نیٹو سپلائی کیخلاف احتجاج ہوگا، کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو

نیٹو سپلائی کیخلاف احتجاج ہوگا، کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو لانگ مارچ کریں گے، توہین عدالت بل صدر زرداری کی کرپشن چھپانے کے لیے ہے، فخر الدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری حکومت کا واحد اچھا کام ہے، امریکی سفیر نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے تحریک انصاف اس کیلیے جدوجہد کر رہی ہے،قانون سازی صرف مقامی افراد ہی کو کرنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلے دن سے ہی مخالف ہوں ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں۔

تحریک انصاف کسی ملک کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتی، تحریک انصاف نہ توامریکا کی حمایتی اور نہ ہی اس کے خلاف ہے،انھوں نے کہا کہ 14جولائی کو پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج ہوگا،امریکی سفیرسے بات چیت کے دوران میں نے کہا تھا کہ پارٹی جن امریکی پالیسیوں پر متفق نہیں ہوگی ان پر اپنا ردعمل ظاہر کرے گی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ پائیدار تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story