تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں پر پارلیمنٹ کے فیصلے پرعمل کروں گا اسپیکر قومی اسمبلی

استعفے دینے والوں کو دیکھنا ہے کہ استعفے دباؤ میں تو نہیں دیئے گئے، سردار ایاز صادق

استعفوں کے معاملے پر مفاہمت کے منتظر تھے،اسپیکر ایاز صادق فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان کے معاملے پر مفاہمت کے ممنتظر تھے لیکن اس سلسلے میں ایوان نے جو فیصلہ کیا وہی ان کا فیصلہ بھی ہوگا۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما ان کی غیر موجودگی میں استعفے ان کے چیمبرمیں جمع کرائے۔ اس موقع پر جن لوگوں نے گالیاں دیں یہ ان کی تربیت ہوگی لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ وہ استعفوں کے معاملے پر مفاہمت کے منتظر تھے، قانون کی رو سے انہیں یہ دیکھنا ہے کہ کہیں انہوں نے استعفے دباؤ میں تو نہیں دیئے۔ اس سلسلے میں ایوان نے جو فیصلہ کرے گا وہی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 10 روز قبل 31 ارکان اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرادیئے تھے۔
Load Next Story