حیدرآباد میں دو مکانات منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
الیاس آباد کے قریب دو مکانات گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے الیاس آباد میں میمن اسپتال کے قریب ایک مکان میں دیوار تعمیر کی جارہی تھی کہ دیوار اچانک برابر کے مکان پر گرگئی، جس سے دونوں مکانات گر گئے، مکانات گرنے سے 20 افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو رضاکاروں نے ملبے سے 6 لاشوں اور 14 زخمیوں کو نکال لیا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں تاہم دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔