عمران خان کو جلد بازی کے بجائے 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا پرویزرشید

عمران خان کو تنازعات کے حل کے لیے اعلیٰ عدلیہ کی اتھارٹی کو تسلیم کرنا ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات

،انتخابات میں فخرو بھائی کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے عمران خان کی جانب سے ہی دیا گیا، پرویزرشید، فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں جبکہ عمران خان کو جلد بازی کے بجائے 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو تنازعات کے حل کے لیے اعلیٰ عدلیہ کی اتھارٹی کو تسلیم کرنا ہوگا،انتخابات میں فخرو بھائی کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے عمران خان کی جانب سے ہی دیا گیا جبکہ ان ہی کی درخواست پر جوڈیشل افسران کو ریٹرننگ افسرکے طورپر لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن میں دھاندلی سے متعلق اپنی پارٹی کی ناکامی کی رپورٹ پڑھیں جس میں دھاندلی کا کوئی ذکر نہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں ہے،عمران خان جلد بازی نہ کریں انہیں 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا۔
Load Next Story