بدین کے بارش متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا طبی کیمپ
ایک ہزار مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویہ دی گئیں،بریگیڈیئر خالد لطیف نے کیمپ کا دورہ کیا۔
لاہور:
کور کمانڈر سندھ کی ہدایت پر بدین ضلع کے بارش متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے شکار لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے پنگریو شہر کے قریب گائوں بخشو خان لوند میں پاک آرمی حیدرآباد گریژن نے 3 روزہ مفت طبی کیمپ لگایا۔
پاک آرمی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویہ دیں، پیر کو حیدرآباد گریژن کے بریگیڈیئر خالد لطیف نے طبی کیمپ کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کو اولین فرض سمجھتی ہے۔