سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی سے مطمئن نہیں صہیب مقصود
مجھے وکٹ پر رک کر اپنی ٹیم کے لیے رنز بنانے کی ضرورت تھی لیکن میں یہ ذمہ داری ادا نہ کرسکا جس کا افسوس ہے، بیٹسمین
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے بیٹسمین صہیب مقصود نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے قطعی مطمئن نہیں ہیں، آئندہ موقع ملنے پر زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان ریجن کی نمائندگی کرنے والے27 سالہ صہیب نے کہا کہ اپنے ون ڈے کیریئر کا سب سے زیادہ اسکور کرنے پر خوشی ضرور ہوئی، مگر دوسرے میچ میں 9 اور آخری ون ڈے میں محض 7 رنز پر آؤٹ ہونا بدقسمتی رہی، گذشتہ برس ابوظبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے صہیب مقصود نے کہا کہ مجھے وکٹ پر رک کر اپنی ٹیم کے لیے رنز بنانے کی ضرورت تھی لیکن میں یہ ذمہ داری ادا نہ کرسکا جس کا افسوس ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور موقع ملا تو آئندہ میچز میں مستقل مزاجی سے اسکور کرنے کی کوشش کروں گا۔