خام تیل کی قیمتیں 3ڈالرگرنے کے بعد1ڈالربڑھ گئیں
خام تیل کی اکتوبر میں فراہمی کیلیے قیمت 1.09 ڈالر کے اضافے سے 101.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی
خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو3ڈالر سے زائد کمی کے بعد بدھ کو قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔
گزشتہ روز دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اکتوبر میں فراہمی کیلیے قیمت 1.09 ڈالر کے اضافے سے 101.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جو منگل کو جون 2013 کی کم ترین سطح 100.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی تھی جبکہ امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کیلیے نرخ 1.03 ڈالر کے اضافے سے 93.91 ڈالر فی بیرل پر آگئے تاہم منگل کو ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 3.08 ڈالر کی کمی سے 92.88 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی جو جنوری2014 کے وسط سے اس کی نچلی ترین سطح ہے۔