نائیجیریا میں فوج کی بوکو حرام کیخلاف کارروائی 70عسکریت پسند ہلاک

کارروائی مشرقی قصبے بامہ پرقبضے کیلیے بکتر بند گاڑیوں کے حملے کے بعدکی گئی

بوکو حرام کو اسلحہ اور مالی امداد بندکرانے میں مدد کی جائے،نائیجیریا اوراس کے علاقائی اتحادیوں کی بین الاقوامی برادری سے اپیل فوٹو اے ایف پی /فائل

نائیجیریا میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی کارروائی کے نتیجہ میں 70 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔


نائیجیرین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی قصبے بامہ میں بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 70 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کارروائی عسکریت پسندوں کی جانب سے بامہ پر قبضے کے لیے بکتر بند گاڑیوں کے حملے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب بوکوحرام تنظیم کے ترجمان محمد گاوا نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بامہ قصبے سے شہریوں کی اکثریت نقل مکانی کرچکی ہے۔

دریں اثنا نائیجیریا اوراس کے علاقائی اتحادیوں نے بوکو حرام کو اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی بند کرانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے بدھ کواجلاس بلایا اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی کہ بوکو حرام کوفنڈنگ بند کی جائے۔ مددکی اپیل بوکوحرام کے شدت پسندوں کی جانب سے ایک دوسرے قصبے پر کنٹرول سنبھالنے اور سرحدی علاقوں میں کشیدگی پھیلنے کے بعد کی گئی ہے۔
Load Next Story