مقبوضہ کشمیرمیں موسلادھار بارش کے دوران باراتیوں سے بھری بس دریا میں جا گری

طوفانی بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا، مقامی حکام

بس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کو بحفاظت نکال لیا گیا ،حکام فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں موسلا دھار بارش کے دوران باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی جس میں سوار بیشتر باراتیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 6 افراد کوبحفاظت نکال لیا گیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد دریا میں بہہ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ حکام کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


مقبوضہ کمشیر کے وزیراعلیٰ نے باراتیوں کی بس دریا میں بہہ جانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوج سے مدد طلب کرلی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے فضائیہ کو ہیلی کاپٹر اسٹیڈ بائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب فوج نے بھی دریا میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
Load Next Story