عامر خان کا 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے لیے 11 لاکھ کا تعاون

ممبئی فلم اکیڈمی کی شروع کی گئی مہم نے متاثر کیا، امید ہے دیگر بھی تعاون کرینگے، ٹوئیٹ

ممبئی فلم اکیڈمی کی شروع کی گئی مہم نے متاثر کیا، امید ہے دیگر بھی تعاون کرینگے، ٹوئیٹ فوٹو: فائل

KARACHI:
مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے لیے اپنی طرف سے 11 لاکھ روپے دے دیے ہیں۔


ممبئی اکیڈمی آف موونگ امیج کی طرف سے چلائی جانے والی اس مہم میں اس فیسٹیول کے لیے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور انھیں نہ صرف فلمی شخصیات بلکہ عالمی سطح پر بھی تعاون مل رہا ہے۔ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے اس سلسلے میں گزشتہ روز 11 لاکھ روپے اس اکیڈمی کو دیدیے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اکیڈمی کی طرف سے شروع کی گئی اس کمپین سے بڑے متاثر ہوئے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ دیگر بھی اسی طرح اس فلم فیسٹیول کے انعقاد کے لیے تعاون کریں گے۔
Load Next Story