ایم ڈی پی ٹی وی سے ادارے کی پالیسی اور قواعد طلب

سپریم کورٹ میں 13سال سے زیرالتوامتحدہ کی پٹیشن کی سماعت،ایم ڈی پی ٹی وی پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ میں 13سال سے زیرالتوامتحدہ کی پٹیشن کی سماعت،ایم ڈی پی ٹی وی پیش ہوئے

پاکستان ٹیلی وژن پر دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی کوریج دینے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی پٹیشن پر عدالت عظمٰی نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سے ادارے کی پالیسی خبروں ،کرنٹ افیئرز، پروگراموں کے مندرجات طے کرنے کے لیے وضع کردہ رولزاورطریقہ کار طلب کرلیے۔


دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ پی ٹی وی عوام کے پیسے سے چلنے والا ادارہ ہے ،حکمران جماعت کی پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی نہیں جس پر آدھی رات تک صرف حکمران جماعت کی پریس کانفرنس اور قیادت کے دورے نشر ہو۔باقی جماعتوں اور عوامی مسائل کو بھی جگہ دینی چاہیے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 13سال سے زیر التوا اس مقدمے کی سماعت کی ایم کیو ایم کے وکیل عبدالباسط نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی عوام کا ادارہ ہے لیکن اس کو صرف حکمران جماعت تک محدود کر دیا گیا ہے۔پی ٹی وی کے وکیل شیخ ریاض الحق نے بتایا حکومت پاکستان کے پاس ادارے کے سو فیصد شیئرز ہیں۔

عدالت نے مزید تفصیلات کے لیے ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کیا۔ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا پیش ہوئے اور کہا کہ پی ٹی وی کی پالیسی تبدیل ہوگئی ہے خبر کو اس کی اہمیت کی بنیاد پرجگہ دی جاتی ہے۔ایم ڈی کی درخواست پر مزید سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی گئی اور پی ٹی وی کی ریٹنگ سمیت تمام تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
Load Next Story