پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں امریکی محکمہ خارجہ

نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیر اعظم ہیں اس لئے ہم ان کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

موجودہ صورتحال میں تمام فریقین پر کئی بار زور دیا ہے کہ وہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں، ترجمان میری ہارف فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں کسی بھی غیر آئینی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔


واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میری ہارف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیر اعظم ہیں اس لئے ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام فریقین پر کئی بار زور دیا ہے کہ وہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں اور اس سلسلے میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی پاکستانی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں جبکہ امریکا مظاہروں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Load Next Story