مشرف کے دورہ امریکا میں ثقافتی طائفے پر خرچ رقم کا ریکارڈ طلب
سابق صدر نے امریکا میںکتاب کی تقریب رونمائی پر2کروڑخرچ کیے، حکام،افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے کی پالیسی نہیں، بریفنگ
ISLAMABAD:
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے امریکا میں مشرف کے دورے میں ثقافتی طائفے پر خرچ رقم کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اجلاسوں سے سیکریٹری داخلہ کی مستقل غیرحاضری پرشدیدناراضی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے دوکلبوں کے قواعد اورآڈٹ'وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈکے استعمال کے حوالے سے متعلقہ قواعدکی بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہاکہ صدروزیراعظم سمیت کسی کے بھی صوابدیدی فنڈزنہیںہونے چاہئیں۔ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی امراء کے کلبوں پرخرچ کرنے کی کوئی منطق نہیں۔ جنرل پرویزکی کتاب کی رونمائی کی تقریب پر 2کروڑ روپے کے اخراجات کی تحقیقات کی جائیں۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل گوندل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میںاراکین کمیٹی سمیت آڈٹ حکام وزارت سفیرون، وزارت قومی ورثہ وزارت داخلہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس شروع ہواتو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نجیب اللہ ملک نے کمیٹی کوبتایاکہ سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اس وقت بیرون ملک ہیں۔کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکیا اور مصروفیت کا شیڈول طلب کرتے ہوئے اس معاملے کو وزیراعظم کوبھجوانے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت داخلہ ہمیشہ جھوٹ بولتی ہے اگروزارت داخلہ اپنے اکائونٹس کاآڈٹ نہیںکرواناچاہتی تووہ آڈٹ سے استثنی کیلیے درخواست دے دے اور یہ اس کیلیے آخری موقع ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت ریاستی و سرحدی امورحبیب الرحمن نے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ اس وقت صوبہ پختونخوامیں9لاکھ افغان مہاجرین کا اندراج ہے پاکستانی شہریت دینے کی کوئی پالیسی نہیںہے۔ بہت سے افغان مہاجرین نے پاکستان کے شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں۔ عالمی برادری نے مہاجرین کیلیے 610ملین ڈالردینے کاوعدہ کیاہے لیکن ابھی تک یہ رقم وصول نہیں ہوئی، اس وقت ملک بھرمیں 10لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کاکہیں کوئی اندراج نہیں۔
وزارت قومی ورثہ کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ وزارت نے دوکروڑ 8لاکھ روپے سابق صدرپرویز کی کتاب کی رونمائی کیلیے ثقافتی طائفہ امریکا بھیجا۔ اس کے علاوہ ایک کروڑروپے راولپنڈی گالف کلب کو اسپورٹس پروموشن کے نام پردے دیے جس پرچئیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ دونوںمعاملات کی تحقیقات کی جائیں، ممکن ہے کہ جنرل مشرف سے رقم وصول کرنی پڑے۔ کمیٹی نے کہاکہ سابق ڈی جی پی این سی اے 12لاکھ سے زائدگاڑی کی منظوری لیں یا ان سے ریکوری کی جائے۔ صوبائی چیف سیکریٹریز آثارقدیمہ کی جائیداد پر ناجائز قبضے کو ختم کرانے کو یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب 1999ء میں ٹیکسلاعجائب گھرسے بدھا تہذیب کے61 نوادرکی چوری کے معاملے کی تحقیقات کریں۔کمیٹی نے واہگہ بارڈر پر پارکنگ فیس سمیت دیگرمعاملات کی بھی تفصیلا ت طلب کرلیں۔ اجلاس میں مقتدرہ قومی زبان کے حوالے سے آڈٹ اعتراض، وزارت داخلہ ،وزارت قومی ورثہ وثقافت کے حسابات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اجلاس میں ایک کلب میں ایک وزیراعظم کے دورمیں سوئمنگ پول کی تعمیر اور دوسرے وزیراعظم کے دورمیں اس کی چھت ڈلوانے کے معاملے کا بھی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم کے فنڈزکے حوالے سے صوابدیدی اختیارات پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے فنڈز کے استعمال سے متعلق قواعد وضوابط پرآج رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کمیٹی آج ایف بی آر اور وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔