مزاحیہ پروگرام حسینہ چالباز آج ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش ہوگا

میراکی زندگی پر بنائے طنزومزاح کے پروگرام میں سعدیہ امام اداکاری کریں گی

سعدیہ امام۔ فوٹو: فائل

PATOKI:
اداکارہ میراکی زندگی پر بنایا گیا طنزومزاح سے بھرپور سٹِ کام ''حسینہ چالباز ''آج رات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا ۔


سعدیہ امام اداکارہ میرا کی نقالی کرتے ہوئے اِس سٹِ کام میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائیںگی ۔ '' حسینہ چالباز '' میں آنے والے مہمان اداکارمیرا کی شخصیت کے مختلف پہلوئوںکودیکھنے والوںکے سامنے بڑے ہلکے پھلکے اندازمیں اجاگر کریںگے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام مہمان اداکار بھی پاکستان اور ہندوستان کے مشہور سلیبریٹیزکی نقل ہوں گے ۔

پروگرام میں آنیوالے مشہور سلیبریٹیز میں شامل ہوںگے سلمان خان ،وینا ملک ،مہیش بھٹ،ساحر لودھی اوردیگر،سورج باباکی تحریرکردہ انجیلک پروڈکشنز کی ''حسینہ چالباز ''کو اسد آصف نے ڈائریکٹ کیاہے اور20 اقساط پر مشتمل اِس پروگرام کا دورانیہ20 منٹ ہے جبکہ نمایاں فنکاروں میں سعدیہ امام کے ساتھ افشاں قریشی اور زین علی بھی شامل ہیں ۔
Load Next Story