پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا گیا حکومت کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ ہے وزیر اعلیٰ
منصوبے کے تحت کے ایم سی نے پرانی سی این جی بسوں کی مرمت کرکے انھیں دوبارہ چلانے کے قابل بنایا،رقم حکومت سندھ نے دی
KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعہ کووزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کے لیے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں تقریب ہوئی، تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے بھی خطاب کیا، بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، پیپلز بس سروس کے منصوبے کے تحت کے ایم سی نے پرانی سی این جی بسوں کی مرمت کرکے انھیں دوبارہ چلانے کے قابل بنایا ہے، منصوبے کے لیے رقم حکومت سندھ نے فراہم کی، پہلے مرحلے میں 36 بسیں سڑکوں پر لائی گئی ہیں جبکہ مزید 32 بسیں جلد سڑکوں پر لائی جائیں گی، یہ بسیں قائدآباد سے ٹاور تک چلیں گی اور ان کا کرایہ 20 روپے ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ، پانی کی فراہمی اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے سندھ کے 11 منصوبے ختم کیے تو ہم نے احتجاج کیا،ان میں کراچی سرکلر ریلوے اور پانی کا منصوبہ کے 4 بھی شامل تھے، سندھ حکومت نے گرین لائن بس منصوبے کے لیے جو رقم مختص کی تھی وہ رقم اب یلو لائن بس منصوبے پر خرچ کی جائے گی، اس منصوبے پر جلد عمل درآمد شروع ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ اب کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے منصوبے کو اب جاپان کی امداد کے بجائے چین کی امداد سے شروع کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ آج کل لوگ تھوڑی سی ناراضی پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ لوگوں کی تکالیف کا خیال نہیں رکھتے، انھوں نے کہا کہ ہم اس چکر میں نہیں پڑتے کہ ہماری کارکردگی کس نمبر پر ہے لوگ خود ہی انصاف کریں گے کہ ہم کس نمبر پر ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے وفد کے حالیہ دورہ چین میں ٹرانسپورٹ سے متعلق 3 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رؤف اخترنے کہا کہ پیپلز بس سروس سے کراچی کی 30 فیصد آبادی کو فائدہ ہوگا۔
یہ بسیں آرام دہ، سستی اور ماحول دوست ہیں، حکومت سندھ مالی معاونت نہ کرتی تویہ بسیں موسمی تبدیلیوں اور بارشوں کا شکار ہوجاتیں، انھوں نے کہا کہ حکومت کراچی کو چنگ چی رکشوں سے نجات دلانے اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے فیتہ کاٹ کر بس سروس کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا، سرکاری افسران، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ بس کا سفر بھی کیا۔