سلمان خان فلم ’’اک تھاٹائیگر‘‘ پر تحفظات دورکرنے پاکستان آئینگے

فلم پاکستان کیخلاف نہیں، ریلیز ہوجائے توحقیقت سامنے آجائیگی، ڈائریکٹر کبیر خان

فلم پاکستان کیخلاف نہیں، ریلیز ہوجائے توحقیقت سامنے آجائیگی، ڈائریکٹر کبیر خان۔ فوٹو ایکسپریس

بالی ووڈ اداکار اداکار سلمان خان ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور اپنی نئی آنے والی فلم '' اک تھا ٹائیگر'' کے حوالے سے تحفظات دورکریں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ''اک تھا ٹائیگر'' کے پرومو پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔


پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے گزشتہ ہفتے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورکس کو ایک خط جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ''اک تھا ٹائیگر'' جو 15اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جانے والی ہے، پر پاکستان میں دکھائے جانے پر پابندی ہوگی کیونکہ مبینہ طور پر یہ فلم آئی ایس آئی اور را کی سرگرمیوں پر مبنی ہے اوراس کا مقصد پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی ساکھ کو سبوتاژکرنا ہے۔

ڈائریکٹرکبیر خان نے خبررساں ادارے ٹی او ائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پریشان کن بات ہے کہ ''اک تھا ٹائیگر'' کو پاکستان مخالف فلم تصور کیا جارہا ہے تاہم یہ حیران کن نہیں کیونکہ جس طرح ماضی میں پاکستان مخالف فلمیں بنائی گئی ہیں اسے دیکھتے ہوئے ہم پاکستانی حکام کو الزام نہیں دے سکتے اگر وہ ''اک تھاٹائیگر'' کو بھی ایک ایسی ہی فلم سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نہ سلمان خان اور نہ میں نے کبھی پاکستان کا دورہ کیا ہے، ہم پاکستان جاکر وہاں کے عوام کو ہر ممکن یقین دلانے کے لیے تیار ہیں کہ ہمارا پروجیکٹ پاکستان کے خلاف نہیں ہے، فلم کے ٹریلر پر پابندی عائد ہونا کوئی بڑی بات نہیں، ایک بار فلم ریلیز ہوجائے تو حقیقیت سامنے آجائے گی۔
Load Next Story