نثار اعتزازتنازعہ وزیراعظم بھی وزیر داخلہ کو پریس کانفرنس سے باز رکھنے میں ناکام
چوہدری نثار علی خان آج شام پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے خلاف ثبوت پیش کریں گے
وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ کو اعتزاز احسن سے تنازع پر مزید بیان بازی سے روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی صورتحال، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو ایک مرتبہ پھر اعتزاز احسن سے ہونے والے تنازع پر پریس کانفرنس نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ وزیراعظم کے دلائل پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے تنازع انہوں نے شروع نہیں کیا۔ اعتزاز احسن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں نشانہ بنایا ہے، ان کے پاس اعتزاز احسن سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن نے ایک دوسرے پر ناجائز فائدے لینے کے الزام عائد کئے ہیں۔ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار پر شدید تنقید کی تھی لیکن وزیر اعظم نے چوہدری نثار کو اس پر بات کرنے سے روک دیا تھا۔