دیس بدیس کے کھانے
اب گھر بیٹھے میکسیکن ٹاکوز، چکن فجیتا پیزا، اٹالین پیزا،فورسیزن پیزا بنائیں،
JAKARTA:
میکسیکن ٹاکوز
اجزا:
چکن (آدھا کلو)...... ٹماٹر (دو عدد)......پیاز (ایک عدد)......ٹماٹر پیوری (آدھی پیالی)...... چیز (100گرام) ...... پیپریکا (ایک چائے کا چمچا) ...... کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)...... اوریگانو (ایک چائے کا چمچا)...... مایونیز (آدھی پیالی)...... سلاد کے پتے (پانچ عدد) ......تیل (چھ کھانے کے چمچا) ...... چپاتی (حسب ضرورت) ...... نمک (حسب ضرورت)
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز کو بھون لیں۔ اب چکن ڈال کر مزید بھون لیں۔ پھر پیپریکا، کالی مرچ، نمک، ٹماٹر اور ٹماٹر پیوری ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ جب تیار ہونے لگے تو اوریگانو ڈال کر ملا لیں اور ڈش میں نکال لیں، پھر چپاتی پر سلاد کے پتے، چکن کا مکسچر، مایونیز اور چیز ڈال کر دونوں طرف سے رول کر کے ایک اسٹک لگا دیں۔ ٹاکوز تیار ہے۔
فورسیزن پیزا
اجزا:
پیزا ڈو کے لیے:
خمیر (دو کھانے کے چمچے)...... چینی (دو کھانے کے چمچے) ...... میدہ (700 گرام) ......نمک (حسب ذائقہ) ...... بیکنگ پاؤڈر (ایک کھانے کا چمچا) ......
چکن کے لیے:
مرغی کا گوشت (200 گرام) بغیر ہڈی کا ......باربی کیو مسالا (ایک کھانے کا چمچا) ......لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا) ......لیموں کا رس (ایک سے دو کھانے کے چمچے) ......پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا) ......نمک (حسب ذائقہ) ......تیل (دو کھانے کے چمچا) ......
جھینگے کے لیے:
جھینگے (200 گرام) ......لیموں کا رس (ایک سے دو کھانے کے چمچا) ...... باربی کیو مسالا (ایک کھانے کا چمچا)......نمک (حسب ذائقہ) ......لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا) ......اوویسٹر سوس (ایک سے دو کھانے کے چمچے) ......تیل (دو کھانے کے چمچے) ......
ٹوپنگ اور بیکنگ کے لیے:
مکھن (آدھی پیالی) ...... پیزا سوس (دو پیالی) ......ٹماٹر (دو عدد)گول کاٹ لیں ......پیاز (دو عدد) گول کاٹ لیں ......کھیرے کا اچار ( دو سے تین عدد) ......مرچ کا اچار (دو سے تین عدد) ......مشروم (ایک پیالی) ......کدوکش کی ہوئی موزریلا چیز (500 گرام) ......ہرے زیتون (ایک پیالی) ...... اوریگانو (ایک چائے کا چمچا) ......کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا) کْٹی ہوئی
ترکیب:
پیزا ڈو کے لیے:
پانی کو نیم گرم کر لیں اور اس میں خمیر اور چینی شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر اور خمیر شامل کر کے اچھی طرح گوندھیں اور تین سے چار گھنٹے چھوڑ دیں۔ پھر ڈو کو نکال کر ہاتھ سے فولڈ کر لیں اور بیکنگ ٹرے جتنا لمبا بیل لیں۔ ڈو تیار ہے۔
مرغی کے لیے:
مکسنگ پیالے میں باربی کیو مسالا، لہسن کا آمیزہ، لیموں کا رس، لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر اسے چکن پر اچھی طرح لگا دیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر کے چکن کو اتنا فرائی کریں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے، تو اْتار لیں۔ چکن تیار ہے۔
جھینگے کے لیے:
مکسنگ پیالے میں جھینگے، لیموں کا رس، باربی کیو مسالا، نمک، لہسن کا آمیزہ اور اوویسٹر سوس ڈال کر اچھی طرح سے ملا لیں۔ پھر اس میں تیل شامل کریں۔ اس کے بعد پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر جھینگوں کو اتنا پکائیں کہ تھوڑے سے کچے رہیں۔ اب انھیں اْتار کر ایک طرف رکھ دیں۔
ٹوپنگ اور بیکنگ کے لیے:
بیکنگ ٹرے کو مکھن سے گریس کر کے اب اس میں تیار ڈو کو پھیلا دیں اور پہلے سے گرم اوون میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں، تاکہ ڈو پھول جائے۔ اب بیکنگ ٹرے کو باہر نکال کر ڈو پر پیزا سوس لگائیں اور پیزا کو چار حصوں پر تقسیم کر لیں، پھر ایک حصے پر چکن کے باریک سلائس کاٹ کر ڈالیں۔
دوسرے حصے پر جھینگے، تیسرے پر ٹماٹر کے گول ٹکڑے، تلی ہوئی پیاز اور چوتھے حصے پر کھیرے اور ہری مرچوں کے اچار کے ٹکڑے ڈالیں۔ اس کے بعد چاروں حصوں پر مشروم کے سلائس اور موزریلا چیز ڈالیں۔ اب اوپر سے ہرے زیتون، اوریگانو اور کْٹی کالی مرچ چھڑک کر سیٹ کر دیں۔ خیال رہے کہ ہر ٹوپنگ الگ الگ رہے۔ آخر میں اسے پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کریں اور نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
چکن فجیتا پیزا
اجزا:
مرغی کا گوشت ( 300 گرام) بغیر ہڈی کا ......چلی سوس (دو کھانے کے چمچے) ......کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا) ...... نمک (آدھا چائے کا چمچا) ......سرکہ (ایک کھانے کا چمچا) ......سویا سوس (ایک کھانے کا چمچا) ......لہسن (ایک چائے کا چمچا) ......
ٹوپنگ کے لیے:
پیزا سوس (ایک پیالی) ......کالے زیتون (دس عدد) ...... موزریلا چیز یا چیڈر چیز (ایک پیالی) ......اوریگانو (آدھا چائے کا چمچا) ......مشروم (ایک پیالی) ......ٹماٹر (ایک عدد) ......شملہ مرچ (ایک عدد) ......
ڈو بنانے کے لیے:
میدہ ڈیڑھ پیالی ......خمیر (ایک کھانے کا چمچا) ...... نیم گرم پانی میں ایک کھانے کے چمچے چینی کے ساتھ...... نمک (آدھا چائے کا چمچا) ......انڈا (ایک عدد)......کھانے کا تیل ( دو کھانے کے چمچے)
ترکیب:
ایک پیالے میں چکن، چلی سوس، کالی مرچ، سویا سوس، نمک، سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے 20سے 25 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب چکن کو کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر تھوڑا سا گَلا لیں۔
ڈو بنانے کے لیے:
ایک پیالے میں میدہ، نمک، انڈا اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرنے کے لیے رکھ دیں۔ اب ڈو کو اوون میں تھوڑی دیر کے لیے رکھ کر گرم کر لیں، تاکہ خمیر پھول جائے۔ اب خمیر کو بیل لیں۔ پھر اسے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر تھوڑا سا تیل لگالیں، پھر چمچ کی مدد سے اس خمیر میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں۔ اب اس کے اوپر چلی سوس، چکن کیوبز، موزریلا چیز، مشروم، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون اور اوریگانو ڈال کر بیک کرلیں۔ مزے دار چکن فجیتا پیزا تیار ہے۔
اٹالین پیزا
اجزا:
بھنا ہوا قیمہ (250گرام) ......شملہ مرچ (ایک عدد) ......ہری پیاز (چار عدد) ......ٹماٹر (ایک عدد) ......نمک (حسب ذائقہ) ......کالی مرچ (ایک چوتھائی چائے کا چمچا) ......کدوکش کیا ہوا پنیر (ایک پیالی) ......پیزا سواس (پہلے سے تیار شدہ)
ترکیب:
پیزے کے لیے گوندھا ہوا آٹا بیل لیں۔ پیزا پین یا بیکنگ ٹرے کو ہلکا سا چکنا کر کے اس میں یہ روٹی رکھ دیں۔ روٹی پر سب سے پہلے تیار شدہ سوس کی تہ بچھا دیں، پھر بھنے ہوئے قیمے کی تہ اور اس کے بعد ہری پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر گولائی میں کاٹ کر قیمے پر بچھادیں۔ آخر میں کدوکش کیے ہوئے پنیر سے اسے پورا ڈھانپ دیں۔ اور پیزا ٹرے کو درمیانی درجہ یعنی 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیں پیزا تیار ہے۔