پاکستان کے ’’تلقین شاہ‘‘ اشفاق احمد کو گزرے 10 برس بیت گئے
اشفاق احمد فیروز پور میں 1925 کو پیدا ہوئے، لاہور، اٹلی،فرانس، نیویارک سے اعلیٰ تعلیم پائی
لاہور:
معروف افسانہ نگار، نثر نگار ومصنف اشفاق احمد کی دسویں برسی آج منائی جائے گی۔
اشفاق احمد 22 اگست 1925ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے۔ لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے علاوہ اٹلی ، فرانس اور نیو یار ک کی یونیورسٹیوں میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مشہور افسانے '' گڈریا '' سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ انھوںنے1965ء میں ریڈیو پاکستان لاہور سے ایک فیچر پروگرام ''تلقین شاہ '' کے نام سے شروع کیا جو تقریباً تین دہائیوں سے زائد عوام میں بے حد مقبول رہا۔ ان کا ٹی وی کے لیے اصلاحی پروگرام ''زاویہ'' بھی عوام میں بے حد پسند کیا گیا۔
اشفاق احمد کو ان کی فنی خدمات کے صلہ میں 1979ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔اس کے علاوہ انھوں نے دوحہ قطر ایوارڈ اور ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔ اشفاق احمد7 ستمبر 2004 ء کی صبح انتقال کر گئے۔