گرمی نے پینگ شوئی کا جینا دوبھر کردیا میچ سے باہر
بچپن میں دل کا آپریشن کرانے والی پلیئر کو وہیل چیئر پر کورٹ سے لے جایا گیا
گرمی نے پینگ شوئی کا جینا دوبھرکردیا، یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں چینی ٹینس پلیئرکی ٹانگیں جواب دے گئیں۔
کریمپس پڑنے سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں، 10 منٹ سے زائد کا میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی کام نہیں آیا، فزیو کی بھرپور محنت کے باوجود صرف 5 پوائنٹس تک مزید کھیل پائیں، بچپن میں دل کا آپریشن کرانے والی شوئی کو وہیل چیئر پرکورٹ سے لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں کیرولین وزینسکی کے خلاف پینگ شوئی دوسرے سیٹ میں اچانک نیچے گر پڑیں، کریمپس پڑنے کی وجہ سے ان کے لیے ٹانگوں پر کھڑا ہونا دشوار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میڈیکل اور دیگر اسٹاف ان کو سائیڈ پر لے گیا جہاں پرٹریٹمنٹ فراہم کی گئی، اس دوران مقابلہ میڈیکل ٹائم آؤٹ کی وجہ سے 10 منٹ تک رکا رہا۔
فزیو وغیرہ کی کوششوں سے پینگ شوئی اپنی ٹانگوں پر کھڑی ہونے کے قابل ہوئیں لیکن صرف پانچ پوائنٹس بعد وہ پھرگر پڑیں، اس بار تکلیف کی شدت انکے چہرے سے ہی صاف ظاہر ہورہی تھی جکہ انھوں نے کراہتے ہوئے اپنا کندھا ہاتھوں میں پکڑ رکھا تھا، اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ کریمپس ٹانگوں سے اب پورے جسم میں پڑ رہے ہیں، ان کی یہ حالت دیکھ کر دوسرے اینڈ پر موجود ووزینسکی بھی گھبرا گئیں اور ان کے پاس جا پہنچیں۔
ان کی اس گھبراہٹ کی وجہ یہ بھی تھی کہ پینگ شوئی کا 12 برس کی عمر میں دل کا آپریشن ہوچکا تھا، ووزینسکی اس بات سے آگاہ اور ان کو خدشہ تھا کہ کہیں دل کی تکلیف ہی تو دوبارہ شروع نہیں ہوگئی۔ اسٹاف کی مدد سے شوئی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر یو ایس اوپن کے کلینک میں لے جایا گیا، وہاں کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ چند لمحوں میں ہی پینگ شوئی کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی تھی،وہ ایک بار پھر کورٹ میں جانا چاہتی تھیں لیکن ان کو روک دیا گیا، وہ اب کافی بہتر ہیں۔