کپاس کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا
رواں سال 6ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت سے 10.5 ملین گانٹھ کی پیداوار حاصل کی جائے گی
لاہور:
پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مجموعی ملکی پیداوار کی 80 فیصد کپاس پنجاب سے حاصل ہوتی ہے۔
رواں سال 6ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت سے 10.5 ملین گانٹھ کی پیداوار حاصل کی جائے گی تاہم کاشتکار کپاس کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔ ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے کے باعث پاکستان کی کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جبکہ کیڑوں کاحملہ بھی پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بن رہاہے۔