آزاد کشمیر اورپنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 203 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں این ڈی ایم اے
آزادکشمیرمیں 64 افرادجاں بحق اور 109زخمی ہوگئے جبکہ پنجاب میں 128 افرادجاں بحق اور 270 سےزائدزخمی ہوئے،این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک 203 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے 64 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوگئے جبکہ پنجاب میں 128 افراد جاں بحق اور 270 سے زائد زخمی ہوئے جس کے بعد بارشوں اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر 203 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے اب تک 7 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی بھی متاثر ہوئی،سیلاب کے نتیجے میں کچے کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کسانوں کے مال مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اورپنجاب بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔