کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے 5 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑلی
کنسائنمنٹس کومس ڈیکلیریشن اور انڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئر کرایا جا رہا تھا
ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے جولائی اور اگست 2014 کے دو مہینوں کے دوران 5 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 833 روپے کے اضافی ڈیوٹی وٹیکسز وصول کیے۔
اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی واگست 2014 میں ای ٹی پی، پی ایم سی، لیڈیزبیگ، ہائی ماس شیٹ، کچن ویئر، ٹائلز، پی وی سی ٹیپ، پرکاسمیٹک آئٹمز، الیکٹروٹڈ میٹل جیولیری، پلاسٹک دانہ، چادریں، سوڈیم ایسڈ، ایلمونیم وائر، میش بیگ، ہیئرایساساریز، بیرنگ، سنفوریڈ 301، جینیٹرون، آئس کریم سی، ایلمونیم اسکریپ، فارماخام مال، فلم فیڈپولی وڈ، کمپاؤنڈ فلٹر، ایئرکوریارن، پینافلس فلم اورمتفرق اشیا کے کنسائنمنٹس کومس ڈیکلیریشن، پی سی ٹی، ایس آراوزکے غلط استعمال اورانڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئر کرکے قومی خزانے کومجموعی طورپر 5 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 833 روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے جولائی 2014 کے دوران 18 درآمدی کنسائنمنٹس میں 2 کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار639 روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری پڑی جبکہ اگست 2014 کے دوران 22 درآمدی کنسائنمنٹس کو غلط طریقوں سے کلیئر کرا کر 2 کروڑ 44 لاکھ 58 ہزار 194 روپے مالیت کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی کوشش ناکام بنائی۔ دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ایرانی ٹائلز ضبط کرلیے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس آصف مرغوب صدیقی کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹرکی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم میں شامل سینئرانٹیلی جنس آفیسرحاجی محمد اسلم، انٹیلی جنس آفیسرقاسم علوی سمیت دیگرافسران نے کاٹھور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایران سے اسمگل ہونے والی 25 لاکھ روپے مالیت کے 33 ٹن ایرانی ٹائلز ضبط کرلیے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد اور سکھرمیں تعینات افسران کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ڈائریکٹر جنرل لطف اللہ ورک کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔