روشنیوں کے شہر کراچی میں فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ کا چرچا

بڑی عید پر انڈسٹری کی بڑی فلم ہوگی جو بالی ووڈ کا کامیابی سے مقابلہ کریگی

بڑی عید پر انڈسٹری کی بڑی فلم ہوگی جو بالی ووڈ کا کامیابی سے مقابلہ کریگی۔ فوٹو : فائل

روشنیوں کے شہر کراچی میں فلم ''نامعلوم افراد '' کا ان دنوں بڑا چرچا ہے۔

مقامی ہوٹل میں اسٹار اسٹڈڈ میوزک لانچ کے بعد فلم بڑی عید پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اسکرینز ار سینما کے بعد سینما کلچر اور ملکی فلمی صنعت کے فروغ کے لیے روشنیوں کے شہر سے ابھرنے والی یہ فخریہ پیشکش ایک اور اہم اور تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ کراچی میں ہی فلمائی گئی کراچی کی اس پروڈکشن کی کہانی بھی کراچی کے ہی بارے میں ہے۔ ٹی وی اسٹار فہد مصطفیٰ عروہ اور مہوش حیات کی گیس اپیرنس کے ساتھ ''نامعلوم افراد '' کی جانی پہچانی کاسٹ میں منجھے ہوئے اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔


ملک اور خاص طور پر کراچی میں فروغ پاتی فلمی صنعت کے نئے رجحان کی یہ تازہ ترین مثال اس میوزک لانچ کے بعد آنے والی بڑی عید پر بالی ووڈ کی بڑی فلموں کے مد مقابل ریلیز کی جائے گی' امید کی جاتی ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی فلموں کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کریگی۔


 
Load Next Story