سپریم کورٹموسیٰ گیلانی مخدوم شہاب کی ضمانت میںتوسیع
4 درخواستیںدائرہیں،یکجاکرکے سنی جائیں،وکیل،ہمیںان کاپتہ نہیںتھا،جسٹس طارق
سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت میں11اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے علی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالد رانجھاکی درخواست پرتوہین عدالت اورگرفتاری کیخلاف دائر درخواستیں، ضمانت کے مقدمے کے ساتھ یکجا کرکے ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا اور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری اور توہین عدالت کی درخواستوں کو اگلی سماعت پرایک ساتھ لگایا جائے۔ ثنا نیوزکے مطابق عدالت نے دونوں افرادکومتعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرخالد رانجھا نے موقف اختیارکیاکہ انھوں نے ضمانت کی درخواستوںکے ساتھ دیگرچاردرخواستین دائرکر رکھی ہیں ان تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے سنا جائے اس پرجسٹس طارق پرویزکا کہنا تھا کہ ہمیں تو ان درخواستوںکے دائرہونے کا پتہ نہیںہے ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ وہ اداروںکے احترام میں بیرون ملک سے واپس آئے ورنہ جو باہر جاتا ہے وہ واپس نہیں آتا، جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہائیکورٹ راولپنڈی کی ڈویژن بینچ نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے منشیات نہ ہونے اور اس کی تفتیش اے این ایف سے کرانے کے خلاف پٹیشن کی سماعت اکتوبرکے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کردی جبکہ گرفتار ملزم عنصر فاروق کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی ۔
یہی بینچ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت آج کرے گا ۔دریں اثنا اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف چوہدری محمد اسلم نے محمد حنیف عباسی کے مقدمے میں ان کی کمپنی گریس فارما سیوٹیکل کے مینجر سمیت4افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور ان چاروںکی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔