این آراوکیس وزیراعظم کا جواب آج جمع کرایا جائے گا

جواب جو بھی ہوگا عدالت کے اندر پہنچادیا جائے گا، اٹارنی جنرل عرفان قادر

جواب جو بھی ہوگا عدالت کے اندر پہنچادیا جائے گا، اٹارنی جنرل عرفان قادر، فوٹو ایکسپریس

سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی بینچ جمعرات کو این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر عدالت کو عمل درآمد کے حوالے سے وزیر اعطم کے جواب سے آگاہ کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے این آر او عمل درآمد اور سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے وزیر اعطم کو تحریری طور پر آگا ہ کر دیا ہے

لیکن وزیر اعظم کی طرف سے اٹارنی جنرل آفس کو تاحال کوئی تحریری جواب مو صول نہیں ہو ا۔ اس ضمن میں بدھ کو اٹارنی جنرل عرفان قادر نے صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کی طرف سے تحریری جواب ملنے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جواب سے عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جواب جو بھی ہوگا عدالت کے اندر پہنچا دیا جائے گا۔


اس حوالے سے انھوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ این این آئی کے مطابق گزشتہ پیشی پر سپریم کورٹ کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق نئے وزیراعظم کامؤقف آج پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں آج جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ میمو کیس سنے گا۔ حقانی کی طرف سے عاصمہ جہانگیر پیش ہوں گی۔ میمو کمیشن رپورٹ پر حقانی کا جواب پہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع کیا جا چکا ہے ۔

 
Load Next Story