سیلاب سے متاثرہ افراد جب تک اپنے گھروں کو نہیں چلے جاتے ہم بھی ان کے ساتھ رہیں گے وزیراعظم
سیلاب کے نتیجے میں لوگوں کے گھروں اور مال مویشیوں کو پہنچنے والا نقصان پورا کیا جائے گا، نواز شریف
SIALKOT:
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام لوگ اپنے گھروں کو نہیں چلے جاتے ہم اس وقت تک ان کے ساتھ رہیں گے۔
حافظ آباد کے علاقے جلال پور بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں لوگوں کے گھروں اور مال مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان کو حکومت کی جانب سے پورا کیا جائے گا جب کہ جن لوگوں کے گھر سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی مدد کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ یہ حکومت کا فرض ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن سیلاب کا ریلا جہاں جارہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی متاثرین کی مدد کےلئے وہیں جارہے ہیں، سیلاب کے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کریں گے چاہے اس کے لئے جتنی بھی رقم خرچ ہو کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کشتیوں کی ضرورت ہے فوری فراہم کی جائیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔