پنجاب میں سیلابی صورتحال ایک ہفتے میں معمول پر آجائے گی چیف میٹرولوجسٹ
بھارت میں بنگال کے اوپر ہواؤں کا دباؤ اب بھی موجود ہے تاہم پنجاب میں اب مزید بارشوں کا امکان نہیں، محمد ریاض
چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ہفتے کے اندر سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آجائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ بھارت میں بنگال کے اوپر ہواؤں کا دباؤ اب بھی موجود ہے تاہم پنجاب میں اب مزید بارشوں کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے بعد پنجاب کا پانی سندھ میں داخل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور کشمیر میں طوفانی بارشوں کے باعث اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق جب کہ 5 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے پنجاب میں 3 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل بھی سیلاب کی نذر ہوگئی۔