یورو فٹبال کوالیفائنگ میں اسپین نے مقدونیہ پر ہاتھ صاف کرلیا
انگلینڈ نے سوئٹرزلینڈ کو 2-0 سے قابو کیا، روس نے لینکنسٹن کو 4-0 سے شکست دے دی، لتھوینیا ، مونٹی نیگرو اور سلواکیہ۔۔۔
یورو 2016 فٹبال کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپین نے دفاعی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مقدونیہ پر5-1 سے ہاتھ صاف کرلیا۔
انگلینڈ نے سوئٹرزلینڈ کو 2-0 سے قابو کیا، روس نے لینکنسٹن کو4-0 سے شکست دی، لتھوینیا ، مونٹی نیگرو اور سلواکیہ نے بھی ابتدائی میچز جیت لیے، لگسمبرگ اور بیلاروس کا مقابلہ1-1 سے برابری پر تمام ہوا، سوئیڈن اور آسٹریا کی معرکہ آرائی بھی بے نتیجہ رہی، دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت کے اختتام تک ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق ویلنسیا میں اسپین نے مقدونیہ کوتختہ مشق بنالیا، پاکو السیسار نے انٹرنیشنل ڈیبیو پرگول سے روشن مستقبل کی نوید سنائی، کھیل کے 15ویں منٹ میں سرجیو راموس نے پنالٹی پر گول داغ کر اسپین کو برتری دلائی، جسے 2 منٹ بعد ہی السیسار نے دگنا کردیا، مقدونیہ کی جانب سے کھیل کے 28ویں منٹ میں ابرائیمی نے پنالٹی پر گول بناکر ٹیم کا خسارہ کم کیا، پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں سرجیو باسکوئٹس نے گیند کو جال میں پہنچاکر اسپین کی برتری 3-1 کی، وقفے کے بعد ہسپانوی پلیئرزکھیل پر چھائے رہے۔
ڈیوڈ سلوا نے 50ویں منٹ میں گول داغ کر اسکور 4-1 کردیا جبکہ اختتامی لمحات میں پیڈرو روڈریگوئز نے بھی گیند جال میں پہنچادی، ' لاروجا ' کی عرفیت رکھنے والے فاتح کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو نے ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع میں ناکام رہنے والے اسکواڈ کے 10 پلیئرز پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انھیں میچ شروع کرنے کا موقع فراہم کیا،انھوں نے کپتان اور گول کیپر اکیر کیسالیس پر بھی اظہار اعتماد کیا، جس کا صلہ کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی مل گیا جب کیسالیس نے حریف پلیئر ابرائیمی کی فری کک کو شاندار انداز سے روک کر حملہ ناکام بنایا۔
کھیل کے 15ویں منٹ میں سرجیو راموس نے پنالٹی ایریا میں گیند ملنے کے بعد اسے ہدف تک پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی، اس کے بعد السیسار نے انٹرنیشنل کیریئرکا بہترین آغاز کرتے ہوئے گول داغ دیا، ایٹلیٹکو میڈرڈ کیلیے کھیلنے والے مقدونیہ کے رائٹ بیک جونافرن نے عمدہ موو بناتے ہوئے گیند ساتھی پلیئر الیکسینڈر تراجوکوسک تک پہنچائی، انھیں غلط انداز میں روکنے پر مقدونیہ نے پنالٹی حاصل کی، اس پر ابرائیمی نے گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کا خسارہ کم کردیا، اس کے بعد اسپینش ٹیم نے کھیل پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کیا۔
مقدونیہ کے کپتان اور گول کیپر ٹومسلو پیکووسکی نے بھی کئی حملے ناکام بناکر شائقین سے داد سمیٹی،پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں سرجیو باسکوئٹس نے 70ویں میچ میں اپنے پہلے ا انٹرنیشنل گول سے اسپین کی برتری 3-1 کردی، دوسری جانب باسل میں انگلینڈ نے میزبان سوئٹزرلینڈ کو 2-0 سے قابو کرلیا، مہمان ٹیم کے دونوں گول سینٹربیک ڈینی والبیک نے کیے، انگلش ٹیم پر گذشتہ ہفتے ناروے کیخلاف دوستانہ میچ میں 1-0 سے فتح کے باوجود خاصی تنقید ہورہی تھی، منیجر روئے ہڈجسن کی متعارف کردہ نئی مڈفیلڈ نے سوئٹزرلینڈ کیخلاف قدرے بہتر کھیل پیش کیا۔
انجرڈ ڈینئیل اسٹروج کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے ڈینی والبیک نے کھیل کے 58ویں منٹ میں راہیم اسٹرلنگ کے کراس پر ٹیم کیلیے پہلا گول داغا جبکہ اختتامی لمحات میں بھی وہ گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب رہے، سوئس ٹیم اکتوبر 2010 کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا مسابقتی میچ ہاری، چار برس قبل بھی اسے انگلینڈ نے ہی 1-3 سے زیر کیا تھا، نئے کوچ ولادیمیر پیٹکووک کیلیے آغاز مایوس کن رہا۔
انگلش گول کیپرجوئے ہارٹ نے میزبان اسٹارز ہیرس سیفارووک، فن جونز اور زیرڈن شارکی کا مشترکہ حملہ بھی ناکام بنایا۔ لگسمبرگ اور بیلاروس کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، سلواکیہ نے یوکرین جبکہ اسٹونیا نے سلووینیا کو 1-0 کے یکساں اسکور سے قابو کرلیا، لتھوینیا نے سان مارینو پر2-0 سے غلبہ پایا، سوئیڈن اورآسٹریا کا مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوگیا، مونٹی نیگرو نے مولڈووا کو 2-0 سے ہرایا۔