شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشتگرد ہلاک
جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے5 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں بھی جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ آج مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 65 ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں بھی کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے۔