کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

ڈبل سواری پر پابندی 10 دن کے لیے عائد کی گئی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کو مشکلات ہوں گی لیکن یہ ان کے تحفظ کے لیے ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی، فوٹو: فائل

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 10 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 10 دن کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



کراچی پولیس کی جانب سے شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھا گیا تھا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے شہر میں 10 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کو مشکلات ہوں گی لیکن یہ ان کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا مولانا مسعود بیگ اور علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کو بھی موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہی ٹارگٹ کیا اور کوئی تیسری قوت کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہے۔




 
Load Next Story