ملک میں سیلاب متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ہوگئی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 179 ہوگئی جبکہ 2 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے

آزاد کشمیر میں سیلاب سے 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، فوٹو : اے ایف پی/ فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بدترین سیلاب کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 2 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے اور 179 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبے میں بدترین سیلاب کے نتیجے 5 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق سیلاب سے 12 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور آزاد کشمیر میں 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی 11 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔


واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقے شدید بارشوں کے باعث بدترین سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے جب کہ بڑے شہروں کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ چھوٹے دیہاتوں کی طرف موڑا جارہا ہے۔



 
Load Next Story