ملک میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں شہبازشریف

وہ ترکی کے 3 روزہ دورے کے دوران بجلی اورانفراسٹرکچر سے متعلق معاملات پر ملاقاتیں کریں گے

وہ ترکی کے 3 روزہ دورے کے دوران بجلی اورانفراسٹرکچر سے متعلق معاملات پر ملاقاتیں کریں گے ۔ فوٹو:اے پی پی/فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 4 سال تک وفاقی حکومت نے آئین اور قانون کامذاق اڑایا ہے ،ملک میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں۔


وزیراعلیٰ نے برطانیہ ،ترکی اور جرمنی کے دورے پر روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کے 3 روزہ دورے کے دوران بجلی اورانفراسٹرکچر سے متعلق معاملات پر ملاقاتیں کریں گے جبکہ برطانیہ میں تعلیم ،صحت اور دوسرےمعاملات پر بات ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ دورہ جرمنی میں سولر انرجی کامنصوبہ پنجاب میں لانے کے لئے جرمن کمپنیوں سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story