ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے لئے پی سی بی کے اکاؤنٹس منجمد
پی سی بی 3 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے
ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کیلئے پی سی بی کے اکاؤنٹ منجمد کردیئے، بینک سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کےواجبات وصول۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے واجب الادا تھے، ایف بی آر کی جانب سے 2006 سے اب تک کئی بارپاکستان کرکٹ بورڈ کونوٹسز جاری کئے گئے، لیکن تاحال بقایاجات ادا نہ ہوئے، جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی سی بی کے اکاؤنٹس منجمد کرکے رقم کی وصولی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مختلف مواقع پر اشیا کی خریداری کی لیکن ایف بی آر کوٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جس کا ایف بی آر نے نوٹس لیا ہے۔