پشاورہائیکورٹسیکریٹری دفاع کولاپتہ افرادکیلیے کارروائی کا حکم

آئی پی پیز 8ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہیں، ادائیگی میں کرپشن ہورہی ہے، عدالت

آئی پی پیز 8ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہیں، ادائیگی میں کرپشن ہورہی ہے، عدالت۔ فوٹو ایکسپریس

پشاورہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کولاپتہ افرادسے متعلق وسیع پیمانے پرکارروائی کرنے اورحلفیہ جواب دائرکرنے کاحکمدے دیاہے۔بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوںکی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سید سجاد حسن شاہ نے کی،سماعت کے آغاز پرفاضل بینچ نے ایف سی میجر ظفراقبال سے جواب طلبی کی جس پرانھوں نے بتایاکہ ان کے پاس18کیسزرجسٹرڈہیںجن میں سے 13 کو سینٹرمنتقل کردیا گیا۔

جس میں 6افراد غلنئی انٹرمنٹ سینٹر،3 لنڈی کوتل ،دو مہمند ایجنسی جبکہ ایک باڑہ اورایک مچنی انٹرمنٹ سینٹر کے پاس ریکارڈ پرموجودہیںجبکہ 5کے بارے میںانہیںعلم نہیں۔انھوں نے بتایا کہ کے پولیٹیکل انتظامیہ کااپنا سیٹ اپ ہوتاہے،وہ ہم سے کچھ شیئرنہیںکرتے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمیںپولیٹیکل ایجنٹ پر اعتمادنہیںاسلئے ان افرادکے بارے میںایڈیشنل سیکریٹری فاٹاکوہدایات جاری کرتے ہیںکہ اگلی تاریخ میںوہ خود عدالت کے روبرو حاضر ہو۔اس موقع پرمیجرظفراقبال نے عدالت کو تمام افراد کی انٹرمنٹ سینٹرمنتقلی کی رپورٹ پیش کی جس کے بعدعدالت نے ہوم سیکریٹری اعظم خان سے رپورٹ طلب کی۔


انھوں نے بتایاکہ عدالتی احکامات کے مطابق انھوںنے تمام سیکیورٹی اداروںکوکورٹ کے احکامات کے مطابق انٹرمنٹ سینٹرمیںموجود تمام افرادسے ان کے گھروالوں کوملاقات کروانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں،مزید6لاپتہ افرادکی بھی نشاندہی کردی گئی ہے جن میں سے مولانایعقوب اورمینہ بازکوملٹری حکام نے رہابھی کردیاجبکہ باقی 4کوانٹرمنٹ سینٹر بھجوادیاگیا ہے، انہوں نے بتایاکہ 195دیگر افرادکو لکی مروت انٹرمنٹ سنٹر منتقل کردیاگیاجبکہ 132افرادکی ذہینی تربیت کی جارہی ہے جسکے بعدانہیںرہا کردیاجائیگااور10افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میںٹرائل شروع ہے جنکی تمام ترتفصیلات عدالت کوپیشں کردی گئی ہیں ۔

علاوہ ازیں لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمدنے کہاکہ آئی پی پیز اس وقت ملک میں8 ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکررہی ہے کرپشن آئی پی پیزمیںنہیںبلکہ اس کو ادائیگی کے دوران ہورہی ہے اوراگرآئی پی پیزکوادائیگی روک دی گئی توملک میںبجلی کا بحران شدت اختیارکرجائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story