اسکردوفوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہپائلٹ سمیت 5اہلکارشہید3زخمی

ایم آئی17ہیلی کاپٹرآزمائشی پروازپرتھا،دوران لینڈنگ آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا،آئی ایس پی آر

ایم آئی 17 ہیلی کاپڑ آزمائشی پرواز پر تھا، دوران لینڈنگ آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا، آئی ایس پی آر، فائل فوٹو

پاک فوج کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر اسکردوایئرپورٹ کے رن وے پرآزمائشی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 5 اہلکار شہید اور ایک پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کاشکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز پر تھا کہ بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اچانک آگ لگنے سے رن وے پرگر کرتباہ ہوگیا ،زخمیوں کوسی ایم ایچ گمبہ اسپتال اسکردومنتقل کردیا گیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کے قادری بیس سے اڑاتھا تاہم کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی کے باعث آگ لگنے سے اسکردوایئرپورٹ کے پرانے رن وے پر گر کرتباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے،ایک ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر گیاری سیکٹر میں جاری سرچ آپریشن سے واپس آرہا تھاکہ حادثہ پیش آیا۔دریں اثناء آئی این پی کے مطابق شہداء میں میجرعامرافضل،حوالداروحید،حوالدارذیشان،نائیک عمران اورسپاہی کرامت اللہ بگٹی شامل ہیںجبکہ زخمیوں میں میجرشعیب،حوالداراحمدشاہ ودیگرشامل ہیں۔

 
Load Next Story