’’میری کوم‘‘ کیلیے 100 کروڑ بزنس کا دباؤ نہ ڈالا جائے پریانکا چوپڑا

مثال بنے گی کہ ایک خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بھی اچھا بزنس کرسکتی ہے

پریانکا نے فلم کی تشہیری مہم کے دوران ممبئی کے ایک سلائی سینٹر کا دورہ کیا فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ''میری کوم'' کے اب تک بزنس سے بے حد مطمئن ہوں۔


اپنے انٹرویو میں کہا کہ فلم ''میری کوم'' جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم بینوں کے معیار پر پورا اتری ہے اوراس نے اچھا بزنس کیا ہے، وہ فلم کے بزنس سے مطمئن ہیں، یہ اتنے بڑے بجٹ کی فلم نہیں' فلم ''میری کوم '' ایک مثال بنے گی کہ ایک خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بھی اچھا بزنس کرسکتی ہے۔ فلم مبصرین اکثر ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ کو امید ہے کہ فلم آئندہ ہفتوں میں 100 کروڑ کا بزنس کرے گی۔

وہ یہی کہتی ہیں کہ فلم 100 کروڑ کا ہی فلم بزنس کرے یہ دباؤ ان پر نہ ڈالا جائے اورنہ اس فلم کا سپر اسٹارز کی فلم سے موازنہ کیا جائے جو بڑے بجٹ سے بنائی جاتی ہیں۔ دوسری طرف پریانکا نے گزشتہ روز ممبئی کے ایک ویمن ایمپاورمنٹ سینٹر جا کر اپنی فلم کی تشہیر کی، سلائی سینٹر میں دورے کے دوران وہ لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ کر سلائی بھی کرتی نظر آئیں۔ فلم 5 ستمبرکو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اب تک 39 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی نمائش سینما گھروں میں جاری ہے۔
Load Next Story