حصص مارکیٹ میں تیزی 2 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال

انڈیکس167 پوائنٹس کے اضافے سے29858 ہوگیا، 272 کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

مارکیٹ سرمایہ31.7 ارب روپے بلند، کاروباری حجم 59 فیصد زائد، 16 کروڑ حصص کے سودے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
غیرملکیوں کے ساتھ مقامی انسٹی ٹیوشنز کی خریداری سرگرمیوں اور بینکنگ وسیمنٹ سیکٹرکے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی 29700 اور 29800 پوائنٹس کی 2 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 31 ارب 77 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 167.06 پوائنٹس کے اضافے سے 29858.37 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت59.25 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 404 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوا جن میں 272 کے بھاؤ میں اضافہ، 117 کے دام میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story