قومی اسکواش اسٹار ماریہ طور کا پشاور میں اسپتال بنانے کا اعلان

ماریہ طور نے پشاورمیں منشیات کےعادی افراد کی بحالی کیلئےجدید ترین سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔ فوٹو : فائل

قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون اسکواش اسٹارماریہ طور نے پشاورمیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے۔ فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔
Load Next Story