امپائر سائمن ٹوفل کا ورلڈ کپ کے بعد امپائرنگ چھوڑنے کا فیصلہ

سائمن ٹوفل نے اب تک 74 ٹیسٹ، 173 ون ڈے اور 26 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔

سائمن ٹوفل نے اب تک 74 ٹیسٹ، 173 ون ڈے اور 26 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

آئی سی سی رینکنگ کےنمبر ون امپائر سائمن ٹوفل نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےبعد امپائرنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایلیٹ پینل میں شامل 41 سالہ آسٹریلوی امپائر نے مسلسل 5 بارآئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہیں پہلی بار اس ایوارڈ سے 2004 میں نوازا گیا۔ انہیں دور حاضر کا بہترین امپائر قرار دیا جاتا ہے۔


سائمن ٹوفل نے اب تک 74 ٹیسٹ، 173 ون ڈے اور 26 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔

آئی سی سی نےاعلان کیا ہے کہ سائمن ٹوفل میگا ایونٹ کے بعد امپائرز پرفارمنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے مینجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Load Next Story