لاہور پولیس کے کریک ڈاؤن میں تحریک انصاف کے 400 سے زائد کارکن گرفتار
پولیس کی جانب سے گزشتہ رات پہلے پی ٹی آئی کے کارکنان کی فہرستیں تیار کیں اور پھر باقاعدہ کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا
پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنون کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اب تک پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان گزشتہ رات دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ کو عوام اور کارکنوں کا بہت بڑا اجتماع ہوگا اس لئے تمام کارکن ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے جس پر لاہور پولیس نے گزشتہ رات پہلے پی ٹی آئی کے کارکنان کی فہرستیں تیار کیں اور پھر باقاعدہ کریک ڈاؤن کا آغاز کرکے 400 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے کارکنان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے بجائے دور دراز پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کئی سرگرم کارکن گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش بھی ہوگئے ہیں۔