نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاج

احتجاجی دھرنےکے دوران پولیس اوررینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعےسےنمٹنےکےلئےسخت حفاظتی انتظامات کیےتھے۔

احتجاجی دھرنےکے دوران پولیس اوررینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعےسےنمٹنےکےلئےسخت حفاظتی انتظامات کیےتھے۔ فوٹو: ایکسپریس

GUJJAR KHAN:
سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔


سندھ بچاؤ کمیٹی کےاعلان پرقوم پرست جماعتوں اورسیاسی پارٹیوں کےکارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حیدرآباد بائی پاس کے مقام پرپہنچ کرٹائرنذرآتش کرکےٹریفک بلاک کردی اوردھرنا دیا۔

احتجاجی دھرنےکے دوران پولیس اوررینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعےسےنمٹنےکےلئےسخت حفاظتی انتظامات کیےتھے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اور احتجاج کا سلسلہ آرڈیننس کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
Load Next Story