کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنڑول کی مدد سے اڑایا گیا، پولیس

دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا،ایس ایس پی آپریشنز فوٹو: اے ایف پی

سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے نشانا بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اعجاز گورایا کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنڑول کی مدد سے اڑایا گیا، دھماکے میں 40 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغٓاز کر دیا ہے۔
Load Next Story